پی پی 136،نارووال میں ضمنی الیکشن �آج ہو گا،مقامی تعطیل کا اعلان

پی پی 136،نارووال میں ضمنی الیکشن �آج ہو گا،مقامی تعطیل کا اعلان

نارووال (نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 136نارووال 5میں ضمنی الیکشن �آج منعقد ہو رہے ہیں ،پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی جو بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 159584ہے اور ووٹ ڈالنے کیلئے 123 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گے ہیں جن میں 430پولنگ بوتھ بنائے گے ہیں983افراد پر مشتمل پولنگ عملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا ڈسٹرکٹ پولیس نے اس حلقہ میں 9پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 29کو کیٹگریBمیں حساس قرار دیا ہے جہاں 1200سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائینگے، اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے،مئی 2013کو ہونے والے عام انتخابات میں ن لیگ کے کرنل (ر) شجاعت احمد خان نے47456ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی ،اور آزاد امیدوارر محمد وکیل خان منج 31939ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے،جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ندیم نثار چوہدری صرف6363ووٹ لے سکے حلقہ پی پی136نارووال میں ن لیگ کی جانب سے کرنل (ر) شجاعت احمد خان اور پی ٹی آئی کے محمد وکیل خان منج کے درمیان میدان سجے گا،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمرعطا بندیال نے ضلع نارووال میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہPP136 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر آج مورخہ21 مئی2014 بروزجمعرات کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں ضلع نارووال کی تمام سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی دریں اثنا ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال بھی بھی حلقہ پی پی 136کے تمام سرکاری اداروں میں تعیطلات کا اعلان کر رکھا ہے

مزید : صفحہ اول