بیرون ملک اثاثے ،نوٹسز وصول نہ کرنے پر نواز ،شجاعت سمیت 6سیاستدانوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

بیرون ملک اثاثے ،نوٹسز وصول نہ کرنے پر نواز ،شجاعت سمیت 6سیاستدانوں کیخلاف ...

                                    لاہور(نامہ نگار خصوصی )بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پر عدالت کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز وصول نہ کرنے پر نواز شریف،کلثوم نواز،حسین نواز،چوہدری شجاعت حسین اور ہمایوں اختر خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔توہین عدالت کی یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24کے قریب سیاست دانوں کے 300 ارب ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک منتقل کی۔عدالت کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے پر نواز شریف،چودھری شجاعت حسین سمیت 6سیاست دانوں نے نوٹسز وصول نہیں کئے جو کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف اور واضح طور پر توہین عدالت ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نوٹس موصول نہ کرنے والے فریقین کے خلاف توہین عدالت آرڈیننس اور آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : صفحہ اول