لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                     لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 89کمپنیوں کا کاروبارہوا۔17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس107.40پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5461.92پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل17 لاکھ 20 ہزار 250حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ28 ہزار100 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے5لاکھ6 ہزار500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3 لاکھ84ہزار500 حِصص۔جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے3 لاکھ77ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔آج سب سے زیاد ہ اضافہ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.06روپے بڑھ گئی ۔

 سب سے زیادہ کمی شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت41.94روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -