الیکشن متنازع بنانے کی عمران خانی سازش ناکام بنائیں گے،صدیق الفاروق

الیکشن متنازع بنانے کی عمران خانی سازش ناکام بنائیں گے،صدیق الفاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءصدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو اب بھی خود ساختہ وزیراعظم سمجھتے ہیں لیکن جب حقیقت کا علم ہوتا ہے توآگ بگولہ ہوجاتے ہیں اسلئے ان کی سیاست میں چڑچڑا پن آگیا ہے، اپنی ذاتی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ،ہم ان کی پراپیگنڈہ مہم مسترد کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی‘ سیاسی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ،وہ اپنی شکست کا کھلا اعتراف کریں، وہ وزیراعظم نہ بننے کی وجہ سے دباﺅ کا شکار ہیں اور اپنے آقاﺅں کی ڈکٹیشن پر عمل کرکے ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ آج ملک میں انتشار ان کے بار بار یوٹرن لینے سے پیدا ہوا ہے۔ سونامی خان کو خوف ہے کہ میاں محمد وزیراعظم نواز شریف مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوگئے توپھران کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ وہ دھاندلی کا شور مچاتے ہیں لیکن جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایجنڈے میں پاکستان کی ناکامی کے سواءکچھ نہیں، وہ ملک و قوم کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، وہ نرگسیت کا شکار اور اپنے آپ پر خود ہی عاشق ہوگئے ہیں۔ میں ان کے سامنے حقائق نامہ رکھ رہا ہوں اس میں وہ اپنا چہرہ دیکھ لیں۔انہیں چاہئے کہ وہ خیبر پختونخواہ کو پولیو فری ا بنائیں اور تعلیم کیلئے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ 90 دن میں کرپشن کے خاتمے اور 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد‘ امن و امان کی بحالی میں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 11 مئی 2013ءکے انتخابات میں فرشتوں کی امداد‘ ہمدردی کے ووٹ‘ آئی آر آئی ایس نامی خود ساختہ تنظیم نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا پر آنے والے ٹویٹ پر مخلص دوستوں سے مشورہ کرلیتے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نام نہاد انتخابی دھاندلی میں ملوث کرنے کی ڈکٹیشن کہاں سے لیتے ہیں کیونکہ عمران خان نے یہ برملا کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ان کی مرضی سے تعینات ہوا۔ وہ سیاست کو کرکٹ نہ سمجھیں اور اسے سنجیدگی سے لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتخابات کو متنازع بنانے کی عمران خانی سازش ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی سابق صدر پرویز مشرف کے جانے کے بعد سیاسی طور پر یتیم ہوگئے ہیں اسلئے وہ بیساکھیاں ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شیخ رشید پر مجھے ترس آتا ہے، وہ تانگے کی اکیلی سواری ہیں، ان کیساتھ تانگے کا کوچوان بھی نہیں ہے اور یہ نالہ لئی کا لیڈر ہے ، ان کی سیاست نالہ لئی سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوجاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -