شمالی وزیرستان پر فضائی حملہ، شدت پسند جاں بحق!

شمالی وزیرستان پر فضائی حملہ، شدت پسند جاں بحق!
شمالی وزیرستان پر فضائی حملہ، شدت پسند جاں بحق!
کیپشن: ch khadim hussain

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ:- چودھری خادم حسین
منگل کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس ہوا اور رات گئے پاک فضائیہ نے جیٹ فائٹروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوںپر حملے کئے۔ بمباری میں شدت پسندوں کے ایک کمانڈر سمیت قریباً 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے اس حصے میں کرفیو بھی لگا دیا ہے اور شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملاں فضل اللہ کی طرف سے فدائین(خودکش بمبار) کو تیار رہنے کی ہدایت کے بعد کےاگےا جن کے بعد بم دھماکوں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا۔ حتیٰ کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکہ ہو گیا اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ منگل کو جو اجلاس ہوا اسی میں جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ بظاہر تو یہ شدت پسندوں کی طرف سے بم دھماکوں کی وارداتوں کا جواب ہے تاہم احساس یہ بنا کہ بالاخر آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا کہ شدت پسندوں کی طرف سے نہ تو مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے اور نہ ہی دہشتگردی کی کارروائیاں روکی گئی ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ دہشتگردی پھر سے شروع ہو گئی تو غلط نہیں ہو گا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ شمالی وزیرستان میں بھی آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہوا یا نہیں؟ کہ کسی قسم کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم جوابی کارروائی کی شدت اور کرفیو کے نفاذ سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ آخر کار وزیر اعظم نے اجازت دے ہی دی ہے۔ کیونکہ مذاکرات میں جو ڈیڈ لاک بنا وہ ختم ہونے کو نہیں آ رہا اور دہشتگردی شروع کر دی گئی ہے، اس کا موثر جواب ہی بہتر پالیسی ہے۔
ادھر اندرون ملک جو بحرانی کیفیت ہے اس کے اثرات اپنی جگہ مرتب ہو رہے ہیں ، نارتھ ناظم آباد رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب موٹر سائیکل میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔ بم پھٹنے سے تھوڑی دیر قبل ہی اہم سکیورٹی افسروں کی گاڑی ادھر سے گذری تھی۔ یوں یہ اندیشہ بھی عملی طور پر سامنے آ رہا ہے کہ شدت پسندوں نے پورے ملک میں نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے ایسے میں یہ جاننا ضروری ہو گیا کہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے؟ یوں بھی اگر جواب اثبات میں ہے تو حکومت کا فرض ہے کہ ملک کے اندر حفاظتی اقدامات زیادہ کئے جائیں تاکہ نقصان کم سے کم ہو، تازہ ترین اطلاع کے مطابق کالعدم تحریک طالبا ن نے ایک چینی سیاح کے اغواءکا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید :

تجزیہ -