جدہ ائر پورٹ پر خاتون امیگریشن افسروں کی تعیناتی

جدہ ائر پورٹ پر خاتون امیگریشن افسروں کی تعیناتی

جدہ (ڈویلپمنٹ سیل)جدہ ایر پورٹ پر آنے والی خواتین مسافروں کی امیگریشن کے لئے جلد ہی علیحدہ کاﺅنٹر قائم کر دئیے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے چالیس خاتون پاسپورٹ اہلکاروں کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے جنہیں ضروری تربیت دے کر ڈیوٹی پر مامور کر دیا جائے گا تاکہ وہ شرعی تقاضوں کے مطابق خواتین مسافروں کی خدمت کر سکیں ۔ سعودی دا رالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایر پورٹ پر خاتون مسافروں کے لئے علیحدہ کاﺅنٹر پہلے ہی قائم کئے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے بین لاقوامی ایر پورٹوں کے امیگریشن کاﺅنٹر پر کام کرنے والے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے لئے فوجی وردی کے بجائے سعودی عرب کا روایتی لباس ثوب ‘غترہ (سر پر اوڑھنا جانے والا رومال) اور عقال ( سر پر رکھنے والا سیاہ ربن )متعارف کروائے گئے تھے ۔

مزید : صفحہ آخر