حجاج کی پانچ ہزار روپے فی کس واپسی کا مسئلہ حل ہو گیا

حجاج کی پانچ ہزار روپے فی کس واپسی کا مسئلہ حل ہو گیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2010ء حاجیوں کو 5000 روپے فی کس واپس کرنے کا مسئلہ حل کر دیا گیا 33کمپنیوں کا کوٹہ کم نہیں ہو گاجرمانہ ہو گا،وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کی شکایات کے بعد حج 2010ء میں پانچ ہزار روپے اضافی وصول کرنے والے حج آرگنائزر کو حاجیوں کو واپس کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد33کمپنیوں کے خلافFIAنے بھی تحقیقات کیں اور حاجیوں کو پیسے واپس کرنے والی کمپنیوں کو NOCجاری کر دیے،وزارت مذہبی امور نے33کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے22کمپنیوں کا 5فیصد اور11کمپنیوں کا 10فیصد کوٹہ کم کرنے کا آڈر جاری کیا تھا،جس کے بعد33کمپنیوں نے حج کوٹہ نہ کاٹنے اور حجاج کرام کو 5ہزار روپے واپس کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے معافی کی اپیل دائر کی تھی جس پر کمپنی نے FIAکے سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے33کمپنیوں کا کوٹہ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپیل منظور کرتے ہوئے ان کمپنیوں کو نقد کیش جرمانہ کرنے کی سفارش کی ہے،پتہ چلا ہے کہ حاجیوں کو پیسے واپس کرنے والوں اورFIAسے کلیرنس حاصل کرنے والوں کو3لاکھ اور حاجیو ں کو پیسے نہ واپس کرنے والوں کو 5لاکھ روپے نقداور حاجیوں کو 5 ہزار روپے فی کس کے حساب سے واپس کرنے کاپابند کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر