ایجوکیٹرکی بھرتی کا لیٹرجاری نہ کرنے پرسیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈی سی او لاہور سے جواب طلب

ایجوکیٹرکی بھرتی کا لیٹرجاری نہ کرنے پرسیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈی سی او ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایجوکیٹرکی بھرتی کا لیٹرجاری نہ کرنے کیخلاف دائٍر درخواست پرسیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈی سی او لاہور سے 4جون کوجواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس شجاعت علی خان نے فاطمہ طالب کی درخواست پر حکم جاری کیا محکمے نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا اشتہاردیاتھا بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی پاس کیا محکمے نے درخواست گزارکے نتیجے کااعلان نہیں کیا،عدالت بھرتی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر