چار سال بعد روشن ،توانا ،خوشحا لی کی راہ پر گامزن ملک قوم کودے سکیں گے : وزیر اعظم نواز شریف

چار سال بعد روشن ،توانا ،خوشحا لی کی راہ پر گامزن ملک قوم کودے سکیں گے : وزیر ...
 چار سال بعد روشن ،توانا ،خوشحا لی کی راہ پر گامزن ملک قوم کودے سکیں گے : وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج ہم تھری اور فورجی ٹیکنالوجی کی صف میں کھڑے ہیں، آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہت مختلف ہے ، امید ہے کہ موبائل کمپنیاں عوام کو اعلی میعار کی سروس فراہم کریں گیں ،چار سال بعد روشن ،توانا ،خوشحا لی کی راہ پر گامزن ملک قوم کودے سکیں گے۔تھری اور فور جی سپیکٹرم لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم تھری اور فورجی ٹیکنالوجی کی صف میں کھڑے ہیں، امید ہے کہ موبائل کمپنیاں عوام کو اعلی میعار کی سروس فراہم کریں گی ،تھر ی جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی میں شفافیت کو عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی نیلامی سے 267ارب روپے آئے، ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا حصول نا گزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بحران ختم کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں ،ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کا بجلی منصوبہ شروع ہوچکا ہے ، توانائی بحران کے حل کے لیے گڈانی ، پورٹ قاسم ، نندی پور میں توانائی منصوبے شروع کر دیئے گئے ہیں، نندی پور منصوبے کا افتتاح 31مئی کو کروں گا، چار سال بعد روشن ،توانا ،خوشحا لی کی راہ پر گامزن ملک قوم کودے سکیں گے۔ دہشت گردی، کرپشن اور توانائی بحران کا خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ادارے ہماری اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں ،کوشش ہے کہ ترقی کے فوائد عوا م تک پہنچائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی پر 160ارب خرچ کیے جائیں گے، کراچی سے لاہور تک موٹر روے پر جلد کام شروع ہو جائے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہت مختلف ہے ،پاکستان صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں ، ماضی میں بھی ہماری ہی حکومت نے آپٹیکل فائبر بچھانے کا کام شروع کیا تھا ،ڈ الر کی قیمت میں استحکا م ہماری حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -