ضمنی انتخابات : نارووال کے حلقہ پی پی 136 میں پولنگ جاری

ضمنی انتخابات : نارووال کے حلقہ پی پی 136 میں پولنگ جاری
ضمنی انتخابات : نارووال کے حلقہ پی پی 136 میں پولنگ جاری

  

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک )نارووال کے حلقہ پی پی 136 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد خان اور تحریک انصاف کے وکیل خان منج مدمقابل ہیں۔پی پی 136 میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار پانچ سو چوراسی ہے جن کے لئے 123 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مردانہ ووٹرز کی تعداد92807 جبکہ خواتین ووٹرز 66366 ہیں۔2013ءکے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت کامیاب ہوئے تھے تاہم شکست کھانے والے وکیل خان منج نے دھاندلی کی شکایت کی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران بے ضابطگی پائی گئی جس پر انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا۔

مزید : قومی