حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں لاہور اورنج میٹرو ٹرین چلانے کا معاہدہ طے

حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں لاہور اورنج میٹرو ٹرین چلانے کا معاہدہ طے
 حکومت پنجاب اور چینی کمپنی میں لاہور اورنج میٹرو ٹرین چلانے کا معاہدہ طے

  

 شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شنگھائی میں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں میٹرو ٹرین کا منصوبہ ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے جو عوام کیلئے انقلاب لے کر آئے گا۔شنگھائی میں پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پنجاب حکومت کے وزراءاور چینی حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین بھی موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے اورنج میٹرو لائن منصوبہ ستائیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کی لمبائی 27 کلومیٹر ہے۔ میٹرو ٹرین کا روٹ علی ٹاو¿ن سے ٹھوکر نیاز بیگ ، ملتان روڈ ، سکیم موڑ ، چوبرجی ،ایم اے او کالج ، مال روڈ ، لکشمی چوک ، ریلوے سٹیشن ، گڑھی شاہو پل سے جی ٹی روڈ ، یو ای ٹی ، پاکستان منٹ سے ڈیرہ گجراں تک ہو گا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے جو عوام کیلئے انقلاب لے کر آئے گا۔ رواں سال کے اختتام تک اس منصوبے پر کام کا آغازہو گا جبکہ اس کے لئے تمام سرمایہ کاری ، ڈیزائننگ ، تعمیر اور نگرانی چینی حکومت کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں