کراچی: پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک، بھتہ خور سمیت 8 ملزمان گرفتارِ

کراچی: پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک، بھتہ خور سمیت 8 ملزمان گرفتارِ
کراچی: پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک، بھتہ خور سمیت 8 ملزمان گرفتارِ

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو مارے گئے، پولیس نے بھتہ خور سمیت آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے ، فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیاری چیل چوک میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو جبکہ نیو کراچی میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک سیاسی جماعت کا کارکن ظہیر عرف چھوٹا منا گرفتار کر لیا گیا۔ شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزموں کو کورنگی انڈسٹریل ایریا اور تین ملزموں کو ملیر لیاقت سکوائر سے گرفتار کیا گیا۔ پی ا?ئی بی پولیس نے بھتہ خور گرفتار کر لیا۔ لیاری دبئی چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فشریز سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

مزید : کراچی