حکومت کے لیے جاسوسی کے الز ام میں سکول ٹیچر خاندان سمیت قتل

حکومت کے لیے جاسوسی کے الز ام میں سکول ٹیچر خاندان سمیت قتل
حکومت کے لیے جاسوسی کے الز ام میں سکول ٹیچر خاندان سمیت قتل

  

کوئٹہ،تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت میں حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں سکول ٹیچراوراُن کے خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیاگیا۔ہ تربت کے علاقہ دشت میں پیش آیا۔ دشت کھڈان کے تحصیلدار نورخان کے مطابق صبح پونے پانچ بجے نامعلوم مسلح افراد ماسٹر عبدالحمید کے گھر پر آئے اور گھر کے صحن میں سونے والے چھ افراد پر کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ تحصیلدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد تھے ،قتل  کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سکول ٹیچر عبدالحمید پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کی طرف سے حکومت کے لئے جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا اور اسے پہلے دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ سرکاری حکام نے علیحدگی پسند تنظیم کی طرف سے فائرنگ کی تصدیق کردی۔

مزید : تربت /اہم خبریں