زمیندار نے ستر سالہ بزرگ کو کچل ڈالا

زمیندار نے ستر سالہ بزرگ کو کچل ڈالا
زمیندار نے ستر سالہ بزرگ کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)جائیداد کے تنازع پر زمیندار نے 70سالہ بزرگ کو ٹریکٹر تلے کچل ڈالا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہر سلطان کے نواحی موضع کچ پک میں زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر فیض نامی زمیندار نے مخالف فریق کے 70 سالہ بزرگ ملک مشتاق کو ٹریکٹر تلے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بزرگ کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

مزید :

مظفرگڑھ -