فٹ بال ورلڈ کپ:برازیل میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہوں گے

فٹ بال ورلڈ کپ:برازیل میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہوں گے
فٹ بال ورلڈ کپ:برازیل میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہوں گے

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں 12جون سے شروع ہونیوالے فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں لیکن پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال ہی ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے ۔ دنیا میں کھیلوں کے سامان کی سب سے بڑی برآمدی کمپنی ”ایڈی ڈاس“ کمپنی کے وفد نے دوبار سیالکوٹ کی ایک فیکٹری کا دورہ کرکے فٹ بال کی تیاری کا آرڈر دے دیا۔ حسن عباس کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے اس عالمی میلے میں 3 ہزار فٹبال استعمال ہوں گے، جن میں اکثریت ”میڈ ان پاکستان“ ہوگی۔ 1990ءکے عشرے تک دنیا بھر میں استعمال ہونے والے 80 فیصد فٹ بال پاکستان سے برآمد شدہ ہوتے تھے لیکن گزشتہ عشرے میں ان کی تعداد کم ہوکر صرف 18 فیصد رہ گئی ہے۔

مزید : کھیل