اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو زہرکھلادیا

اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو زہرکھلادیا
 اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو زہرکھلادیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہنگ میں شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے حیدری کالونی کی رہائشی 30 سالہ ثمینہ نے چھ سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لے کر مظہر نامی شخص سے شادی کی مگر شادی کے چھ سال گزرنے کے بعد ان کے گھر اولاد نہ ہوئی جس پر میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا رہنے لگا۔ اہل محلہ کے مطابق تین روز قبل دونوں میں پھر جھگڑا ہوگیا جس پر مظہر ناراض ہوکر گھر سے چلاگیا۔ مظہر گھر واپس آیا تو دونوں میں پھر جھگڑا شروع ہوگیا اور اس دوران ثمینہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تو مظہر نے اس کو دوا پلائی جس کے فوراً بعد ثمینہ کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحومہ نے اپنے نزعی بیان میں کہا تھاکہ اس کے شوہر نے اسے زہریلی چیز کھلائی تھی۔

مزید : جرم و انصاف