ممکنہ سسرالوں نے بیٹی کے آشناکو گھر بلا کر پھانسی لگادیا

ممکنہ سسرالوں نے بیٹی کے آشناکو گھر بلا کر پھانسی لگادیا
ممکنہ سسرالوں نے بیٹی کے آشناکو گھر بلا کر پھانسی لگادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مناواں میں لڑکی سے تعلقات پر لڑکے کو گھر بلاکر گلے میں پھندا ڈال کر مار دیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کا رہائشی 26 سالہ تنویر حسین لڑکی (ث) سے محبت کرتا تھا جس پر لڑکی کے بھائی شہزاد اور دیگراہلخانہ نے متعدد بار تنویر کو منع کیا اور اُس کے والد کو اطلاع دیئے جانے کے باوجود بھی وہ باز نہ آیا۔ لڑکی کے بھائی شہزاد نے تنویر کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ دونوں شیخوپورہ کے رہائشی تھے اور اس لڑکے سے تنگ آکر مناواں کے علاقہ میں رہائش پذیر ہوئے لیکن مقتول نے پیچھا نہیں چھوڑا جس پر تنگ آکرقتل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہل خانہ کی طرف سے جو بھی درخواست موصول ہوگی اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف