فلمی ہیروئنز بھی سیاستدانوں کی طرح اثاثے چھپانے لگیں

فلمی ہیروئنز بھی سیاستدانوں کی طرح اثاثے چھپانے لگیں
 فلمی ہیروئنز بھی سیاستدانوں کی طرح اثاثے چھپانے لگیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے فلمسٹار میرا، نور، لیلیٰ، فضاءعلی اور نرما سمیت 12 شوبز ستاروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ایف بی آر نے اداکاروں کو اثاثہ جات جمع کرانے کیلئے 15 دن کی مہلت د دی۔ ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے شوبز ستاروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف فلمسٹار میرا، نور، لیلیٰ، نرما، جاناں ملک، عفت عمر، فضا علی، عظمیٰ گیلانی اور اداکارہ نعیمہ خان کو اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کرنے کیلئے نوٹسز بھجوادئیے گئے۔ اسی طرح ایف بی آر نے گلوکار گوہر ممتاز، اداکار علی تابش اور خالد عباس ڈار کو بھی نوٹس بھجواکر اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوبز ستاروں نے 2013ءکے انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اداکارون کو شوکاز نوٹسز بھجواکر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : تفریح