افتخار چوہدری کے جانے کے بعد رانا ثناءکی کوئی حیثیت نہیں ، اکتوبر میں حکومت جاسکتی ہے ،: شیخ رشید

افتخار چوہدری کے جانے کے بعد رانا ثناءکی کوئی حیثیت نہیں ، اکتوبر میں حکومت ...

زرداری کیس کا کچھ نہیں ہوگا، نواز شریف فوج اور جیودونوں کوگولی دے رہے ہیں :سربراہ عوامی مسلم لیگ

افتخار چوہدری کے جانے کے بعد رانا ثناءکی کوئی حیثیت نہیں ، اکتوبر میں حکومت جاسکتی ہے ،: شیخ رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ حکمران ایک ایجنڈا لے کر آئے ہیں، ملک میں جمہوریت کو بالکل خطرہ ہے، ملک ہوگا تو جمہوریت ہوگی، اکتوبر میں ہوسکتا ہے نواز شریف کی حکومت چلی جائے، نواز شریف نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔اُنہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سب سے زیادہ ٹیلی فون پنجاب کے وزیررانا ثناءاللہ کو کیے، نواز شریف کو اپنے آبائی حلقے میں بہت کم ووٹ ملے،سارے لاہور کا الیکشن مشکوک ہوسکتاہے،زرداری کاکوئی کیس نہیں کھلے گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سابق دورحکومت میں مہنگائی تین فیصدتھی جو بڑھ کر آج9 فیصد ہے،، قوم باہر نکلے گی تو مسائل حل ہوں گے، نواز شریف فوج اور جیو دونوں کو گولی دے رہے ہیں، نواز شریف دور میں زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں کھلے گا، فوج شروع ہی سے کراس میڈیا کی مخالف تھی، جیوچینل کو حکومت نے مروادیا ہے، پنڈی کے لوگوں کو میٹروبس نہیں چاہیے، مارشل لاءموسم کی وجہ سے نہیں حالات کی وجہ سے آتا ہے۔اُنہوںنے کہا ہے کہ مارشل لا موسم کے مطابق نہیں، حالات کے مطابق آتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ رات کو سوتے ہوئے ڈرتا ہوں کہ کچھ ہو نہ جائے، میں ذاتی طور پر کسی بھی نجی ٹی وی کی بندش کے خلاف ہوں۔ آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے جانے کے بعد رانا ثناءاللہ کی کوئی حیثیت نہیں، رانا ثناءاللہ کو استعمال کیا جاچکا ہے، افتخار محمد چودھری نے سب سے زیادہ فون رانا ثناءاللہ کو کئے تھے۔

مزید : قومی