بنگلہ دیشی ٹی وی نے کرکٹ کرپشن سے متعلق نیا بھانڈا پھوڑ دیا

بنگلہ دیشی ٹی وی نے کرکٹ کرپشن سے متعلق نیا بھانڈا پھوڑ دیا
بنگلہ دیشی ٹی وی نے کرکٹ کرپشن سے متعلق نیا بھانڈا پھوڑ دیا

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) کرکٹ کی دنیا میں نیا تہلکہ مچ گیا، ایک بنگلہ دیشی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ فکسنگ کرنے والے بکیوں سے صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ اس گھناو¿نے کھیل کو روکنے کے لیے کام کرنے والا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اینٹی کرپشن بھی رابطے رکھتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی ٹی وی چینل نے ایک آڈیو ریکارڈنگ نشر کی ہے جس میں بھارتی بکیز سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بات چیت کر رہا ہے ۔ دونوں کے درمیان رابطے کی یہ آڈیو ریکارڈنگ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مذکورہ بکی کو ڈھاکہ پولیس نے کچھ عرصہ قبل دھر لیا تھا جس کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ کے اس آفیسر نے اس بھارتی بکی کو اپنا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹونامنٹ کے دوران دونوں کے درمیان دوبارہ ہو نے والی بات چیت کو ریکارڈ کرلیا گیا۔ریکارڈنگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بھارتی بکی کو مشورہ دے رہا ہے کہ تمہارے لیے بہتر ہوگا کہ تم فورا بنگلہ دیش چھوڑ دو ، تمہارا چہرا شناخت ہوچکا ہے اور تمہیں آسانی سے پہچان کر دھرا جاسکتا ہے اور میرے لیے تمہیں دوبارہ چھڑانا مشکل ہوگا۔

مزید : کھیل