راستے میں پٹرول ختم ہونے پر جرمانہ
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) راستے میں پٹرول ختم ہوجانے پر تکلیف تو برداشت کرناہی پڑتی ہے لیکن جرمنی میں دوران سفر سڑکوں پر پٹرول ختم ہونے پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن شاہراہیں بہت طویل ہوتی ہیں اور اس پر سوائے ایمرجنسی کے کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جرمن قانون اچانک پٹرول ختم ہوجانے کو ڈرائیور کی غلطی قرار دیتا ہے کہ اس نے سفر شروع کرنے سے پہلے ٹینکی میں پٹرول چیک کیوں نہیں کیا؟ پٹرول ختم ہونے کاعلم ہوجانے پر پولیس چالان کردیتی ہے ۔