بھارت میں بکریاں چرانے والا بہار کا وزیراعلیٰ منتخب ہوگیا

بھارت میں بکریاں چرانے والا بہار کا وزیراعلیٰ منتخب ہوگیا
بھارت میں بکریاں چرانے والا بہار کا وزیراعلیٰ منتخب ہوگیا

  

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے نومنتخب وزیراعلیٰ جتن رام منجھی کا تعلق ایک دلت خاندان سے ہے اور وہ بچپن میں اجرت پر مویشی چرایا کرتے تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وہ دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے بہار کے تیسرے وزیراعلیٰ ہیں۔ جتن رام منجھی نے بچپن میں اجرت پر مویشی چرانے سے حاصل ہونے والے پیسے جمع کرکے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں قسمت آزمائی کی لیکن پھر یہ شعبہ چھوڑ کر سیاست میں ااگئے۔ انہوں نے 1980ءمیں پہلی بار کانگریس کے ٹکٹ پر فتح پور سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ وہ بندیش واڑی ڈوبی اور رابڑی دیوی کے دور میں وزارتوں پر فائز رہے۔ اپنے دو اقتدار میں انہوں نے دلت شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ان میں لاکھوں کی تعداد میں ریڈیو تقسیم کئے ان کے والد ایک مزارع ہین اور ان کی موجودہ پارٹی جنتا دل یونائٹڈ نے ان کے بے داغ ماضی کے اعث وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے ان کا اتنخاب کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی