شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار بن گئے

شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار بن گئے
شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار بن گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین اداکار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ”ویلتھ ایکس“ نامی ادارے کی جاب سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی مشترکہ فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق کامیڈین اداکار جیری سینفیلڈ 82کروڑ ڈالر کما کر دنیا کے پہلے امیر ترین اداکار ہیں جبکہ بالی ووڈ کے کنگ خان 60 کروڑ ڈالر کما کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید : تفریح