مصطفی کھر کی گاڑی روکنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ

مصطفی کھر کی گاڑی روکنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ
مصطفی کھر کی گاڑی روکنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق ملتان سرکٹ ہاﺅس کے قریب تھانہ حرم گیٹ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالے رنگ کی مشکوک کار میں مسلح افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے سرکٹ ہاﺅس کے قریب سے گزتے ہوئے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی گاڑی کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی کے نہ رکنے پر پولیس نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ گاڑی میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر اپنے دو مسلح گارڈ کے ساتھ موجود تھے ۔بعد ازاں تھانہ حرم گیٹ کی پولیس نے چیکنگ کے بعد سابق گورنر کو جانے دیا۔

مزید : ملتان