اب انسانی دماغ بھی چارج ہوں گے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے انسانی دماغ میں ویئرایبل ٹیکنالوجی کا حامل چارجر فٹ کرنے کا تجربہ کرلیاہے جس سے دماغ اور دل کےچپس چارج ہوکر قوت فراہم کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں نئی وائرلیس چارجنگ ڈیوائس مڈفیلڈوائرلیس ٹرانسفر بنائی گئی ہے، یہ ڈیوائس چھوٹے سے الیکٹرانک ڈیوائسز جیسا کہ سینسرز، پیس میکرز اور نبض کو تیز کرنے والے آلات ہیں جو کہ جسم کے اندر پیوست ہوتے ہیں۔ یہ نئی ڈیوائس ان تمام آلات جو انسان کے جسم کے اندر لگائے جاتے ہیں، کو چارج کرے گی۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ ڈیوائس دماغ اور دل میں لگنے والی چپس کو قوت فراہم کرے گی۔