خواتین کیلئے موٹرسائیکل ڈرائیونگ کی کلاسز کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھر ی نے کہا ہے کہ شہر میں خواتین کے موٹرسائیکل ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کے لئے موٹرسائیکل ڈرائیونگ کی خصوصی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے آئندہ دو روز تک خواتین کی خصوصی تربیت کا آغاز کردیاجائے گا۔ ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کی ماہر خواتین اساتذہ موٹرسائیکل ڈرائیونگ کی تربیت دیں گی، شہر میں خواتین کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اٹلس ہنڈا اور سٹی ٹریفک پولیس نے خواتین کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا فیصلہ کای ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں آئندہ دو روز تک ان خصوصی کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔ اٹلس ہنڈا نے خواتین کی خصوصی تربیت کے لئے 3 موٹرسائیکلز اور اپنے ماہرین کی خدمات ٹریفکپولیس ڈرائیونگ سکول کو پیش کی ہیں۔ ڈرائیونگ سکول میں داخلے کی خواہشمند خواتین پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915-0423پر رابطہ کریں۔