رحمان ملک کا جعلی گن مین بن کر لوٹنے والا پکڑا گیا

رحمان ملک کا جعلی گن مین بن کر لوٹنے والا پکڑا گیا
رحمان ملک کا جعلی گن مین بن کر لوٹنے والا پکڑا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر رحمان ملک کا گن مین کہہ کر لوگوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتارکرلیا گیا۔ احاطہ ہائیکورٹ میں جھگڑے کے دوران پول کھل گیا، ملزم سے ایف آئی اے کی جعلی مہریں برآمد، سپیشل برانچ اہلکاروں نے پکڑ کر پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پیشی پر آئے ہوئے شاہ جیونہ جھنگ کے خادم حسین نے سابق وفاقی ویر کا گن مین بن کر لوگوں سے نوکریاں دلوانے کے نام پر رقوم ہتھیانے والے شخص اقبال اس وقت جھگڑا طول پکڑ گیا جب اقبال نے رقم واپس کرنے کے بجائے کانسٹیبل بھرتی کیلئے 45 ہزار فوری واپس کرنے سے انکار کردیا۔ معاملہ بڑھا تو سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے احاطہ میں جھگڑا دیکھ کر دونوںکو دبوچ لیا جس پر معلوم ہوا کہ اقبال نے خود کو رحمان ملک کا گن میں ظاہر کرکے خادم حسین سے اس کے بیٹے مرتضٰی کو پولیس میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر 45 ہزار لئے۔ اب وہ رقم واپس کررہا ہے اور نہ ہی ملازمت دلواسکا۔ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے اقبال کوپکڑ کر اس کی تلاشی لی تو اس سے ایف آئی اے کی جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں جس پر اسے پرانی انارکلی کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : لاہور