حلف پابندکرتاہے کہ ہم کسی تعلق سے متاثر ہوئے بغیر سماعت کریں: جسٹس جواد ایس خواجہ

حلف پابندکرتاہے کہ ہم کسی تعلق سے متاثر ہوئے بغیر سماعت کریں: جسٹس جواد ایس ...
حلف پابندکرتاہے کہ ہم کسی تعلق سے متاثر ہوئے بغیر سماعت کریں: جسٹس جواد ایس خواجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازع پروگراموں کے بعد جیو کی درخواست کی سماعت کرنیوالے سپریم کورٹ کے بینچ کے رکن جسٹس جواد ایس خواجہ نے جیوکے مالک میر شکیل الرحمان سے رشتہ داری کااعتراف کرلیاتاہم بینچ سے علیحدہ نہ ہونے کافیصلہ کیا۔ دوران سماعت اے آروائے نیوز کے بیوروچیف صابر شاکرعدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ اُن کے ادارے کے ایک اینکر کو بینچ پر اعتراض ہے ، پورے بینچ پر نہیں بلکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کے میر شکیل الرحمان کے رشتہ دار ہونے پر سوال اُٹھتاہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اعتراف کیاکہ میرشکیل الرحمان کی بھابھی کے بھائی ہیں جس کی نشاندہی ایک شہری عقیل کریم نے کی ۔ اُنہوں نے کہاکہ کئی سال سے میرشکیل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی ،کبھی کسی تقریب میں ملاقات ہوئی تو یاد نہیں ،ضابطہ اخلاق کسی جج کو سماعت سے نہیں روکتا، حلف پابندکرتاہے کہ ہم کسی تعلق سے متاثر ہوئے بغیر سماعت کریں ۔ عدالت نے قراردیاہے کہ ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ بینچ سے الگ ہوجائیں ۔

مزید : جرم و انصاف