چیئرمین بنانے کا اختیار پیٹرن انچیف کے پاس ہے، نئے آئین کا ڈرافٹ حکومت کو بھیج دیا: نجم سیٹھی

چیئرمین بنانے کا اختیار پیٹرن انچیف کے پاس ہے، نئے آئین کا ڈرافٹ حکومت کو ...
چیئرمین بنانے کا اختیار پیٹرن انچیف کے پاس ہے، نئے آئین کا ڈرافٹ حکومت کو بھیج دیا: نجم سیٹھی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیئرمین لگانے یا نہ لگانے کا اختیار پیٹرن انچیف کے پاس ہے، پوائنٹ سکورنگ میں ہمیں قومی مفادات کو نہیں بھولنا چاہئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نئے آئین کا ڈرافٹ حکومت کو بھیج دیا ہے اور سپریم کورٹ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کو کہہ دیا تھا میرے استقبال کے بجائے اپنی ڈیوٹی کریں۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ کرکٹ میں پیٹرن انچیف کا کردار رہے اور میرا موقف ہے کہ پی سی بی کا آئین مزید جمہوری ہونا چاہئے۔ میچ فکسنگ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کاﺅنٹی کرکٹ میں فکسنگ کرنے والے نوید عارف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی تعلق نہیں، وہ چار سال سے بیرون ملک کرکٹ کھیل رہا ہے۔ بورڈ میں کرپشن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش میں ہیں، اسی لئے راشد لطیف کی تقرری کی تھی تاکہ ایک نیا دور شروع ہو۔

مزید : کھیل