توہم پرستی، شادی کے لئے قطاریں لگ گئیں

توہم پرستی، شادی کے لئے قطاریں لگ گئیں
توہم پرستی، شادی کے لئے قطاریں لگ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شنگھائی (نیوز ڈیسک) شادی کیلئے مبارک دن کا انتخاب کرنا تو عام بات ہے لیکن چین میں لوگوں نے ایک مخصوص دن شادی کرنے میں اس قدر دلچسپی لی کہ لگتا تھا کہ ہر کوئی شادی دفتر کا رُخ کرچکا ہے۔ یہ مخصوص دن 20 مئی 2014ءہے۔ شنگھائی سول افیئرز بیورو کے مطابق اس دن شادی رجسٹر کروانے والوں کی بڑی تعداد معمول سے دس گنا زیادہ تھی اور کچھ لوگوںنے تو یہ تاریخ چھ ماہ پہلے سے مقرر کررکھی تھی اس تاریخ کی اس قدر مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ جب اس کو چینی زبان میں بولا جائے تو یہ سننے میںیوںمحسوس ہوگی جیسے کہ کہا جارہا ہو ”میں تمام زندگی تمہارے ساتھ محبت کروں گا / گی“ اطلاعات کے مطابق سارا دن سرکاری شادی دفتروں کے باہر ہجوم رہا اور کچھ لوگ تو صبح چار بجے ہی پہنچ گئے تھے۔

مزید : تفریح