چین میں مارکیٹنگ کا دلچسپ مگر متنازعہ طریقہ

چین میں مارکیٹنگ کا دلچسپ مگر متنازعہ طریقہ
چین میں مارکیٹنگ کا دلچسپ مگر متنازعہ طریقہ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دور جدید میںکاروبار کی مقبولیت کیلئے مارکیٹنگ کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے اور اس کے اچھوتے طریقے متعارف ہورہے ہیں لیکن چین میں مارکیٹنگ کا ایک دلچسپ مگر متنازعہ طریقہ سامنے آگیا ہے۔ چینمیں سنٹرل یونیورسٹی آف اکنامکس اور سینٹرل مائینوریٹیز یونیورسٹی کی کچھ طالبات اپنی برہنہ رانوں پر ایک کمپنی کے اشتہارات سجائے پھرتی ہیں۔ یوفریشن (U Fresh) نامی کمپنی جو کہ عورتوں کیلئے کچھ مخصوص مصنوعات بناتی ہے، نے اپنی ایک پراڈکٹ کی مشہوری کیلئے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔ لڑکیوں کی رانوں پر چسپاں اشتہار میں کمپنی کا ایک مخصوص کوڈ بھی شامل ہے جس کو سمارٹ فون کے ذریعے سکین (Scane) کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عورتوں کی اس مخصوص پراڈکٹ کی معلومات عورتوں سے زیادہ مرد لے رہے ہیں جن کو اپنے سمارٹ فون لئے ان اشتہاری لڑکیوں کے گرد جمع دیکھا گیا ہے۔

مزید : تفریح