سندھ میں بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی کوشش ناکام، 8بم ناکارہ بنادیئے گئے

سندھ میں بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی کوشش ناکام، 8بم ناکارہ بنادیئے گئے
سندھ میں بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کی کوشش ناکام، 8بم ناکارہ بنادیئے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)باڈہ کے علاقے میں بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن کھمبوں کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، کھمبوں کے قریب سے ملنے والے تمام 8بم ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے علاقہ باڈہ میں بجلی کے مختلف ہائی ٹرانسمیشن کھمبوں کے قریب سے 8بم ملنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر بم ڈسپوزل کو طلب کیا گیا ۔ عملے نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے ۔ ایس ایس پی مصطفی کورائی نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران کسی بڑے سانحے سے بچنے کے لئے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل کروادی گئی تھی۔تاہم اب علاقے کو کلیئر کرالیا گیا ہے اور ملنے والے تمام 8بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہیں ۔

مزید : لاڑکانہ