نریندر مودی کی تقریب حلف بردا ری میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

نریندر مودی کی تقریب حلف بردا ری میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا فیصلہ نہیں ...
نریندر مودی کی تقریب حلف بردا ری میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برادری میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو بھیجا گیا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے تاہم شرکت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاو¿س کو دعوت نامہ ملنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تقریب میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 'تمام سٹیک ہولڈرز' سے مشاورت کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے شریک نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کی نمائندگی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 16 مئی کو بھارت کے مستقبل کے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون پر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں