پمز ہسپتال میں کانگو وائرس سے 3افراد جاں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پمز ہسپتال میں کانگو وائرس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پمز ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے تینوں افراد پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے اور کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لائے گئے تھے لیکن ڈاکٹروں کے سرتوڑ کوشش کرنے کے باوجود یہ تینوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پمز ہسپتال کے مطابق ان افراد کی موت گذشتہ 2سے 3روز کے درمیان ہوئی اور ان کا تعلق اسلام آباد،راولپنڈی اور افغانستان سے تھا ۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ان تینوں مریضوں کے نمونے تشخیص کے لئے بھجوائے تھے جبکہ انہیں کانگو وائرس سے متاثر اور حالت غیر ہونے پر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔متوفیوں میں افغانستان سے محمد علی،راولپنڈی سے بابراسلام آباد سے مشہود شامل ہیں۔