عمران خان کی شمالی وزیرستان میں بمباری کی مذمت

عمران خان کی شمالی وزیرستان میں بمباری کی مذمت
عمران خان کی شمالی وزیرستان میں بمباری کی مذمت
کیپشن: imran khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی مذمت کی ہے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ایسی کارروائیوں سے زمینی جنگ شروع ہونے کا خدشہ ہے،اگر ایسا ہوا تو اس سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوگا ، لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گی اور آئی ڈی پیز میں بھی اضافہ ہوگا ۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ جب سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا ہے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، مذاکراتی عمل کوکسی صورت سبوتاژ نہیں ہونا چاہئے ۔ عمران خان نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات میں ہونی والی پیشرفت اور موجودہ صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں ۔