کم ٹیکس دینے پر 4کرکٹرز کو ایف بی آر کے نوٹس
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے مختلف اداکاروں،کرکٹرز سے انکے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہے۔ جبکہ کم ٹیکس ادا کرنے پر4کرکٹرز کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔میڈیا رپورٹس اور ایف بی آر کے مطابق محمد حفیظ، اظہر علی،توفیق عمر اور مصباح الحق کو اپنی ذرائع آمدن کے مطابق کم ٹیکس ادا کرنے پر نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں ان چارون نے اپنی میچ فیس کا صرف 6فیصد ادا کیا ہے۔آمدنی کے دیگر ذرائع پر بھی ٹیکس نہیں ادا کیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نوٹس سال 2010اور2011میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر جاری کئے گئے ہیں ۔