گلستان جوہر رابعہ سٹی سے ایک بھتہ خور گرفتار

گلستان جوہر رابعہ سٹی سے ایک بھتہ خور گرفتار
گلستان جوہر رابعہ سٹی سے ایک بھتہ خور گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرزنے گلستان جوہر کے علاقہ رابعہ سٹی سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران رابعہ سٹی سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضہ سے مختلف اقسام کے 9ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔ ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہے ۔

مزید : کراچی