یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی گئی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جامعہ کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالقادر گیلانی نے 2005۔6ء کے سیشن میں بی اے کا امتحان دیا اور دوران امتحان نقل کرنے پر ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا اور یوسف رضا گیلانی نے وائس چانسلر ارشد محمود سے اپنے بیٹے کی ڈگری جاری کروائی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

مزید : قومی