خلائی مخلوق کی زمین پر مصوری، نوادرات دریافت

خلائی مخلوق کی زمین پر مصوری، نوادرات دریافت
 خلائی مخلوق کی زمین پر مصوری، نوادرات دریافت

  

 نیویارک (نیوز ڈیسک)خلائی مخلوق کے زمین پر آنے کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں اور دوسرے سیاروں پر زندگی کی تلاش بھی مسلسل جاری ہے مگر اس سلسلہ میں کوئی حتمی بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ مگر اب ایک اہم کتاب میں سائنسدانوں اور دیگر علوم کے ماہرین نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ غالباً کسی دوسرے سیارے کی مخلوق ہماری زمین کا دورہ کرچکی ہے۔ آرکیالوجی، انتھروپولوجی اینڈ انٹرسٹیلر کمیونیکیشن (Archeology, Anthropology and Interstellar Communication)نامی یہ کتاب امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا (NASA) کی پیشکش ہے۔ کتاب کے ایک باب میں یونیورسٹی آف برمنگھم (University of Birmingham) کے ولیم ایڈمنڈسن (Willian Edmondson) نے چٹانوں میں بنائے گئے آڑٹ کے نمونوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کا کام ہوسکتا ہے۔ اس کتاب میں دیگر سیاروں پر زندگی کی موجودگی اور خلائی مخلوق سے رابطوں کے طریقوں پر بھی بات کی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی