حکومت امن مذاکرات پر ناکام ہو چکی:مولانا فضل الرحمان

حکومت امن مذاکرات پر ناکام ہو چکی:مولانا فضل الرحمان
حکومت امن مذاکرات پر ناکام ہو چکی:مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تسلیم کر لے کہ امن مذاکرات پر حکومتی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات حکومت کی ناکامی کے عکاس ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس بات کا اعتراف کرے کہ طالبان کے معاملے پرحکومت وزیرستان کے حالات حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہیں ۔ملک کی جاری صورتحال حکومتی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے ۔حکومت کہاں ہے اس موضوع پر بات کیوں نہیں جاتی۔

مزید : قومی