شفاف الیکشن کیلئےتحریک چلائیں گے:شاہ محمود
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کا نظام رائج کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ یہاں سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک ، جماعت اسلامی،پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین سے بات چیت ہوچکی ہے۔ملک میں شفاف الیکشن کیلئے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں لوگوں کو کچھ بھی نہیں مل رہا۔ کراچی کے بعدفیصل آباد ملک کی معاشی حب ہے ۔انہوں انکشاف کیا کہ ملک میں گردشی قرضے کا حجم300ارب تک جا پہنچا ہے۔پنجاب میں گندم کی نقل وحرکت پر پابندی قابل مذمت ہے۔سپریم کورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوامی مسائل سے با خبر ہے۔خیبر پختون خوا کے عوام تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تھریک انصاف کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔