کتے پلید نہیں ہوتے: سابق مفتی اعظم مصر

کتے پلید نہیں ہوتے: سابق مفتی اعظم مصر
کتے پلید نہیں ہوتے: سابق مفتی اعظم مصر

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کتوں کو ہمارے معاشرے میں عام طور پر ناپاک اور پلید سمجھا جاتا ہے لیکن مصرکے سابق مفتی اعظم شیخ علی نے اس روایتی نظریے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ شیخ علی ایک دہائی تک مصر کے مفتی اعظم رہے ہیں اور اسلامی دنیا کے معتبر ترین علماءمیں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے بارے میں اپنے ٹی وی پروگرام میں انہوں نے فرمایا کہ کتا ناپاک نہیں ہے اور اسے گھر میں رکھنے میں قطعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے اس نظریے کو بھی غلط قرار دیا کہ کتوں کی موجودگی میں رحمت کے فرشتے آپ کے گھر نہیں آتے۔ انہوںنے کتوں کی وفاداری، سیکیورٹی مقاصد میں ان کے استعمال اور نابینا لوگوںکے مددگار ہونے جیسے فوائد کی بناءپر انہیں انسان کیلئے اہم جانور قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مصر کے دو مفتیانِ اعظم شیخ محمد شلطوط اور شیخ نصر فرید کتوں کے ناپاک ہونے کے نظریے کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس