ہنڈا کا منفرد طیارہ پرواز کے لئے تیار

ہنڈا کا منفرد طیارہ پرواز کے لئے تیار
ہنڈا کا منفرد طیارہ پرواز کے لئے تیار

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانی کمپنی ہونڈا (Honda) کا نام ہم کاروں اور موٹرسائیکلوں کے حوالے سے جانتے ہیں لیکن اب یہ کمپنی ایک انتہائی منفرد پیشکش کرنے والی ہے۔ یہ پیشکش کوئی نئی موٹرسائیکل نہیں بلکہ ایک انتہائی تیز رفتار، جدید ترین اور منفرد شکل واکا جہاز ہونڈا جیٹ (Honda Jet) ہے۔ اس لگژری جیٹ کو اس کی رفتار، سہولیات اور شکل کی وجہ سے مستقبل کا جہاز کہاجارہا ہے۔ چھ لوگوں کی گنجائش والے اس جہاز کو بزنس جیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ اس کی رفتار 0.63Mach ہوگی جو کہ تقریباً 750 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ لیکن اس جہاز کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس کے HF120 ٹربوفین نامی دو انجن اس کے پروں کے اوپر کچھ بلندی پر نصب ہیں۔ ہونڈا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈیزائن کی وجہ سے جہاز کا کیبن زیادہ کھلا بنایا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ اس ڈیزائن کی وجہ سے یہ جہاز کسی سائنسی فلم کا حصہ لگتا ہے۔ اس کی کامیاب ٹیسٹ پرواز پہلے ہی ہوچکی ہے اور جلد ہی یہ جہاز تقریباً 45 کروڑ ڈالر کی قیمت پر خریداروںکیلئے پیش کردیا جائے گا۔ 

مزید : بزنس