مچھلی کی نئی قسم دریافت

مچھلی کی نئی قسم دریافت

مچھلی کی نئی قسم دریافت

مچھلی کی نئی قسم دریافت

  

 سڈنی (نیوز ڈیسک) قدرت کی تخلیقات میں اس قدر تنوع پایا جاتاہے کہ ہم لاکھوںکروڑوں اقسام کے جانداروں میں سے صرف کچھ سے ہی واقف ہیں۔ آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے علاقہ کولم بیچ میں ایک ایسی مچھلی دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میںماہرین کا خیال ہے کہ یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی اور ہمارے لئے یہ مچھلی ایک نئی قسم ہے۔ یہ مچھلی جیلی فش کی قسم سے تعلق رکھتی ہے، اسکا رنگ گہرا اور چمکدار گلابی ہے، اس کا گول سر تقریباً ایک پلیٹ کے برابر ہے اور اس کی متعدد دُمیں ہیں جو کہ تقریباً ایک میٹر تک لمبی ہیں۔ اس مچھلی کی دریافت نے ماہرین حیاتیات میں تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہر سمندری حیات ڈاکٹر لزا گیرش ون (Lisa Gershwin) نے گارڈین اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تو یہ بات سائنس فکشن جیسی حیران کن لگ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مچھلی کی قسم کوپہچاننے کیلئے اس کا معائنہ کیاجارہا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت