قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر جاری کر دی ہیں اور 16 ممالک میں سفر کرنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے عمر رسیدہ افراد متاثرہ ممالک میں ماسک کا استعمال کریں جبکہ عمرہ زائرین بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے بیرون ملک آنے اور جانے والے شہریوں کا ائیرپورٹس پر معائنہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس سے سعودی عرب سمیت 16 ممالک کے 572 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 173 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ صرف سعودی عرب میں 514 مریضوں میں سے 160 مریض ہلاک ہوئے۔