چینی ہوا بیماریا ں پھیلانے لگیں

چینی ہوا بیماریا ں پھیلانے لگیں

چینی ہوا بیماریا ں پھیلانے لگیں

 چینی ہوا بیماریا ں پھیلانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (نیوز ڈیسک) جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ سمیت کچھ دوسرے ممالک میں پائی جانے والی پراسرار بیماری ”کاواساکی ڈزیز“ (Kawasaki Disease) کی ممکنہ وجہ ڈھونڈلی گئی ہے۔ یہ خطرناک بیماری عام طور پر 5 سال سے کم عمر بچوں کو شکار بناتی ہے اور اس سے متاثرہ بچوں کے جسم پر سرخ داغ بن جاتے ہیں، بخار ہوجاتا ہے، ہاتھوں اور پیروں کی جلد اترنے لگی ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ صرف جاپان میں ہر سال 12000 بچے اس کا شکار بنتے ہیں۔ سپین کے شہر بارسلونا میں واقع کیٹلان انسٹی ٹیوٹ فار کلائی میٹ سائنسز (Catalan Institute for Climate Sciences) کے ماہرین کا خیال ہے کہ شمال مشرقی چین سے آنے والی ہواﺅں میں پایا جانے والا ایک زہریلا مادہ یہ بیماری پیدا کرتا ہے اور اس کی شدت اور پھیلاﺅ کا باعث بن رہا ہے۔ حالیہ تحقیق اس سے پہلے کی گئی تحقیق کا تسلسل ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ جب چین سے ہوائیں آتی ہیں تو یہ بیماری تیزی سے پھیلنے لگتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -