کراچی:ایف آئی اے نے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی

کراچی:ایف آئی اے نے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی
کراچی:ایف آئی اے نے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کے گڈاپ ٹاؤن میں واقعہ 12فارم ہاؤسز پر چھاپے،کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی گئی۔بجلی چوری کرنیوالے 6افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ایف آئی حکام نے کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جن فارم ہاؤسز میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے وہاں سے50لاکھ مالیت کے بجلی کے کیبل پکڑے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان فارم ہاؤسز میں کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔حکام کایہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چوری میں کے الیکٹرک لے ملازمین کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اگر کے الیکٹرک کا کوئی ملازم اس بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کراچی