عظیم ہاتھی کو دوبارہ پیدا کرنے کی تیاریاں

عظیم ہاتھی کو دوبارہ پیدا کرنے کی تیاریاں
عظیم ہاتھی کو دوبارہ پیدا کرنے کی تیاریاں

  

لندن (نیوز ڈیسک) آج سے ہزاروں سال پہلے ہماری زمین پر ایک دیوہیکل جانور، جو کہ آج کے ہاتھی سے بھی بڑا اور بھاری بھرکم تھا، آزادانہ گھوماکرتا تھا۔ اس عظیم الشان جانور کو قیمتی (Mammoth) کہا جاتا ہے اور اسے فلموں اور تصویروں میں دیکھ کر حیران اور ہیبت زدہ رہ جاتے ہیں، لیکن ذرا تصور کیجئے کہ ہزاروں سال پہلے ناپید ہوجانے والا یہ جانور اگر زندہ سلامت آپ کے سامنے موجود ہو تو آپ کیسا محسوس کریں گے اور یہ کچھ بعید نہیں ہے کیونکہ آج سے 42 ہزار سال پہلے برف میں جم جانے والا ایک ننھا منامیمتھ سائنسدانوں کو اپنی مکمل حالت میں دستیاب ہوچکا ہے اور اس کے ڈی این اے سے اس عجیب و غریب جانور کو دوبارہ اس دنیا میں لایا جاسکتا ہے۔ لیوبا (Lyuba) نامی میمتھ کا یہ بچہ تقریباً ایک سال کا تھا کہ روس کے علاقے سائبیریا میں یہ ایک گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ لیکن اس کے بعد طرف کے دور میں یہ ڈھیروں برف تلے چلا گیا اور ہزاروں سال گزرنے کے بعد بھی مکمل طورپر محفوظ حالت میں ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عمل سے ایک مکمل اور جیتا جاگتا میمتھ دوبارہ سے پیدا کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ کلوننگ کے عمل سے سائنسدان پہلے ہی جانور پیدا کررہے ہیں لیکن اس عمل کے نتیجے میں ہزاروں سال پہلے کے اس دیوہیکل جانور کا دوبارہ اس دنیا میں آجانا ناقابل یقین بات ہے۔

مزید : تعلیم و صحت