بچے نے اوباما کو جھکنے پر مجبور کردیا

بچے نے اوباما کو جھکنے پر مجبور کردیا
 بچے نے اوباما کو جھکنے پر مجبور کردیا

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک چھوٹے بچے نے دنیا کے طاقتور ترین ملک کے طاقتور ترین شخص یعنی امریکی صدر اوباما کو کان سے پکڑ کر اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کردیا تاہم اِس جھکائو میں انا نہیں ، پیار چھپا تھا۔ وائٹ ہاﺅس میں امریکی خاتونِ اول مشل اوباما نے ٹرن اراﺅنڈ آرٹس ٹیلنٹ شو (Turnaround Arts Talent Show) کے نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ جب امریکی صدر اوباما اس میں شرکت کیلئے آئے تو ایک چھوٹے بچے نے اپنی کوئی ضروری بات کرنے کیلئے بلا جھجک امریکی صدر کو کان سے پکڑ لیا اور سرگوشی کرنے کیلئے انہیں اپنی طرف جھکالیا۔ امریکی صدر بھی کوئی پس و پیش کئے بغیر انتہائی سعادت مندی سے اس بچے کے سامنے جھک گئے اور کچھ سیکنڈ کیلئے اس کی ضروری بات سنتے رہے۔ مشل اوباما بچوں کیلئے آرٹ کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مہم کا حصہ ہیں اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس