پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کر رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات کیلئے پرعزم ہیں: فلپ بارٹن

پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کر رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات کیلئے ...
پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کر رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات کیلئے پرعزم ہیں: فلپ بارٹن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز انسداد دہشت گردی پر اچھا کام کر رہی ہیں، پاکستانی حکومت کو کیا کرنا چاہئے یہ بتانا ہمارا کام نہیں، پاک بھارت تعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، دھماکہ میز مواد ناکارہ بنانے کیلئے پاکستان کو تربیت فراہم کی، پاکستانی حکومت کو کیا کرنا چاہئے یہ بتانا ہمارا کام نہیں، انسداد دہشت گردی کے لئے جو اقدامات بہتر ہوں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے دوستی کا فیصلہ خود کرنا ہے، نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک میںثالث کا کردر ادا کرنا ہمارا کام نہیں، بھارت کے ساتھ ہمارے وسیع تعلقات ہیں، بھارت میں 30سال میں پہلی بار کسی جماعت کو اکثریت ملی ہے۔ افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ نئی افغان قیادت سے بھرپور تعاون کریں گے، اب بھی کچھ عناصر افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، پرامید ہوں کہ تاریخ اپنے آپ کو نہیں دہرائے گی، آئندہ چند سالوں میں افغانستان کو 4 ارب ڈالرز کی امداد ملے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں